امام صاحب دعائے قنوت پڑھے بغیر رکوع میں گئے تو کسی نے لقمہ دیا تو امام صاحب واپس لوٹے اور دعائے قنوت پڑھ کر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو کرلیاتو نمازہوگئی؟

امام صاحب دعائے قنوت پڑھے بغیر رکوع میں گئے تو کسی نے لقمہ دیا تو امام صاحب واپس لوٹے اور دعائے قنوت پڑھ کر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو کرلیاتو نمازہوگئی؟

امام اگر لقمہ لے کر واپس لوٹا تو امام اور سارے مقتدیوں کی نماز ٹوٹ گئی،یہ نماز دوبارہ ادا کرنی ہوگی۔فتاوی رضویہ میں ہے:” جو شخص قنوت بھول کر رکوع میں چلاجائے اسے جائز نہیں کہ پھر قنوت کی طرف پلٹے بلکہ حکم ہے کہ نماز ختم کرکے اخیر میں سجدہ سہو کرلے۔۔ تو جن مقتدیوں نے اسے اس عود ناجائز کی طرف بلانے کے لئے تکبیر کہی ان کی نماز فاسد ہوئی۔۔ اب کہ وہ ان مقتدیوں کے بتانے سے پلٹا اور یہ نماز سے خارج تھے تو خود اس کی بھی نماز جاتی رہی اور اس کے سبب سب کی گئی“ (فتاوی رضویہ،جلد8،صفحہ219)

اپنا تبصرہ بھیجیں