اللہ پاک ہم سے دور ہے یا نزدیک کیا تصور رکھنا چاہیے؟
اللہ پاک جسم و مکان سے پاک ہےالبتہ اپنے علم و قدرت کے اعتبار سے انسان کے قریب ہےیعنی وہ ہر ایک کے حال کو خوب جاننے والا ہے۔اللہ پاک سورہ ق میں فرماتا ہے:” وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ ترجمہ:اور ہم دل کی رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں۔
(آیت:16)
تفسیر: یعنی ہم اپنے علم اور قدرت کے اعتبار سے انسان کے دل کی رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں اور بندے کے حال کو خود اس سے زیادہ جاننے والے ہیں۔
(صراط الجنان،جلد9،صفحہ462)