حافظ قرآن شفاعت کرے گا

حافظ قرآن شفاعت کرے گا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ سنا ہے کہ حافظ قرآن سات رشتہ داروں کی شفاعت کرے گا اس کی کیا حقیقت ہے؟

User ID:انصری صاحب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ حافظ قرآن کے متعلق مختلف بشارتیں مروی ہیں بعض روایات میں ہے کہ حافظ قرآن سات اور بعض روایات میں 10 افراد کی شفاعت کرے گا ۔ سنن ابن ماجہ میں ہے : عن علي بن أبي طالب قال : قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : من قرأ القرآن وحفظہ أدخلہ اللّٰہ الجنۃ وشفعہ في عشرۃ من أھل بیتہ،کلھم قد استوجب النار ترجمہ : سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : جس نے قرآن پڑھا اور اسے یاد کیا اللہ پاک اسے جنت میں داخل فرمائے گا اور اس کے گھر والوں میں سے ایسے دس لوگوں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول فرمائے گا جن پر جہنم واجب ہو چکی۔

(’’ سنن ابن ماجہ ‘‘ ، أبواب السنۃ، باب فضل من تعلم القرآن وعلّمہ، الحدیث : ۲۱۶ ، ج ۱ ، ص ۱۴۱)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

23جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 6جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں