بُڑھاپے میں طلاق

سوال:اگرکوئی بوڑھاشخص اپنی بیوی کوطلاق دے دے اوراب وہ بیوی کوساتھ رکھناچاہے توکیااب بھی حلالہ ضروری ہے؟

User ID: Anonymous

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بوڑھے لوگوں کے لئے بھی حرمت کے وہی احکام ہیں جونوجوانوں کے لئے ہیں یعنی عدت وسوگ کے ساتھ سابقہ شوہرسے تعقات رکھنا، اس سے تنہائی اختیارکرناجائزنہیں کہ اب وہ اجنبی ہے۔اگرکسی ضرورت کے سبب ایک ہی گھرمیں رہناہوتولازم ہے کہ الگ پورشن میں پردے کااہتمام کرتے ہوئے رہیں۔

بہارشریعت میں ہے:زن وشواگربڑھیابوڑھے ہوں اورفرقت واقع ہوئی اورانکی اولادیں ہوں جنکی مفارقت گوارانہ ہوتودونوں ایک مکان میں رہ سکتے ہیں جبکہ زن وشوکی طرح نہ رہتے ہوں۔(بہارشریعت،کتاب الطلاق،جلد2،ح8،ص249،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

26جمادی الثانی 1445ھ/10جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں