پہلی صف چھوڑ کر کسی عالم کو جگہ دینا

پہلی صف چھوڑ کر کسی عالم کو جگہ دینا

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ کسی بزرگ یا علام دین کے لیے پہلی صف میں جگہ چھوڑ کر پیچھے آنا کیسا ہے کیا یہ جائز ہے؟

User ID:شوکت چوہان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ اگلی صف والے کا پچھلی صف میں موجود بڑی عمر والے یا عالمِ دین کے لیے پیچھے آ جانا اور انہیں آگے جگہ دے دینا اچھا عمل اور زیادہ ثواب کا ذریعہ ہے ، کیونکہ ایسا کرنے میں اپنے سے بڑوں اور علمائے دین کی تعظیم ہے اور احادیثِ کریمہ میں اپنے سے بڑوں اور علمائے دین کا ادب کرنے کا حکم دیا گیا لہذا ،اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو شرعا اچھا عمل ہے۔

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

2 ربیع الثانی5144 ھ18 کتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں