محرم الحرام میں شادی کرنا

محرم الحرام میں شادی کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ محر م الحرام میں شادی اور ہمبستری کر سکتے ہیں یا نہیں؟

User ID:رائے محمد اقبال قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

محرم الحرام میں نکاح و رخصتی ،ہمبستری وغیرہ کرنا بالکل جائز ہے شرعا اس میں کوئی حرج نہیں البتہ محرم الحرام کا ادب کرتے ہوئے نکاح میں گانے باجے اور غیر شرعی افعال سے بچنا لازم ہے۔ امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ اسی طرح کے سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں:نکاح کسی مہینے میں منع نہیں۔

(فتاوی رضویہ،جلد11،صفحہ266،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

فقیہ ملت حضرت مفتی جلال الدین احمد قبلہ امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان فتاوی فیض الرسول میں اسی طرح کے سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں: جائز ہے شرعا کوئی ممانعت نہیں۔ (فتاوی فیض الرسول،کتاب النکاح ،جلد1،صفحہ 562۔شبیر برادرز،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

12ربیع الاول 5144 ھ29ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں