عیسی علیہ السلام کو روح اللہ کہنے کی وجہ
سوال: د سیدنا عیسی علیہ السلام کو روح اللہ کیوں کہتے ہیں ؟ اس لقب کی وجہ بیان فرما دیں ۔
User ID:جانی ملک
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
سیدنا عیسی علیہ الصلاۃ والسلام کی پیدائش سیدنا جبرئیل امین علیہ السلام کی پھونک سے ہوئی اسے لیے سیدنا عیسی علیہ السلام کو روح اللہ کہا جاتا ہے۔ فرمان باری تعالی ہے:وَ مَرْیَمَ ابْنَتَ عِمْرٰنَ الَّتِیْۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِیْهِ مِنْ رُّوْحِنَا وَ صَدَّقَتْ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَ كُتُبِهٖ وَ كَانَتْ مِنَ الْقٰنِتِیْنَ(12)ترجمہ: اور عمران کی بیٹی مریم جس نے اپنی پارسائی کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور اس نے اپنے رب کی باتوں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور فرمانبرداروں میں ہوئی۔ (القرآن ،سورۃ التحریم،آیت12،)
اس کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے: حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو روحُ اللہ اس لئے کہتے ہیں کہ آپ کی پیدائش رُوْحُ الْاَمِیْن کی پھونک سے ہے۔
(صراط الجنان ،سورۃ التحریم، تحت الآیت12،)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
20صفر المظفر5144 ھ6 جولائی 2023 ء