خانہ کعبہ کی پہلی تعمیر کا وقت
سوال: خانہ کعبہ حضرت آدم علیہ السلام کے وقت تھا یا کب تعمیر ہوا؟
User ID:کوثر راجہ جنگو
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اللہ کی عبادت کے لیے روئے زمین پر سب سے پہلا گھربیت اللہ مقرر ہوا تاریخی حیثیت سے دیکھا جائے توبقول علّامہ احمد بن محمد قَسْطَلانی رحمہ اللہ خانہ ٔکعبہ کی تعمیر 10 مرتبہ ہوئی سب سے پہلی تعمیر سیدنا آدم علیہ السلام کی پیدائش سے دو ہزار سال قبل فرشتوں نے کی۔ فرمان باری تعالی ہے: اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَ(96) ترجمہ: بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا ہے اور سارے جہان والوں کے لئے ہدایت ہے۔
(القرآن،پ4،اٰل عمران:96)
تفسیر خازن میں ہے:حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی تخلیق سے دو ہزار سال قبل سب سے پہلے خانۂ کعبہ فِرِشتوں نے تعمیر کیا۔
(تفسیر خازن،جلد1،صفحہ275، پ4،اٰل عمران،تحت الآیۃ،96)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
5 ربیع الاول 5144 ھ22 ستمبر 2023 ء