غیر مسلم میاں ،بیوی اسلام لائے تو نکاح کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر عیسائی میاں بیوی اسلام قبول کر لیں تو کیا تجدید نکاح لازمی ہو گا؟
User ID:حافظ وقاص
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ میاں بیوی دونوں اسلام قبول کر لیں تو تجدید نکاح کی ضرورت نہیں پہلا نکاح ہی باقی رہے گا۔الاختیار لتعلیل میں ہے: واذا اسلمت امرءۃ الکافر عرض علیہ الاسلام فان اسلم فھی امرأتہ والا فرق بینھما وتکون الفرقۃ طلاقا ترجمہ: جب کسی کافر کی بیوی نے اسلام قبول کیا تو اس کافر کو اسلام کی دعوت دی جائے گی پس اگر وہ اسلام قبول کر لے تو تو وہ اس کی بیوی ہی رہے گی وگرنہ دونوں میں جدائی کروا دی جائے گی اور یہ جدائی طلاق شمار ہو گی ۔
(الاختیار لتعلیل المختار،صفحہ33)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
11جمادی الاولی 5144 ھ27نومبر 2023 ء