زانی کا مزنیہ کی بیٹی سے نکاح کرنا

زانی کا مزنیہ کی بیٹی سے نکاح کرنا

سوال: ایک بندے نے ایک عورت کے ساتھ زنا کیا اب کیا زانی اس کی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہے؟

User ID:زم زم رضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جس عورت سے زنا کیا اس عورت کی اصول(عورت کی ماں ،نانی،وغیرہ) و فروع(عورت کی بیٹی،نواسی،وغیرہ) زانی پر حرام ہو جائیں گی لہذا زانی کا مزنیہ کی بیٹی سے نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو چکا اب زانی اس کی بیٹی سے نکاح نہیں کر سکتا۔ فتاوی ہندیہ میں ہے: من زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت ترجمہ: جس نے کسی عورت سے زنا کیا اس مرد پر عورت کی ماں اوپر تک اور اس کی بیٹی نیچے تک حرام ہو جائیں گی۔

(فتاوی ہندیہ،الباب الثالث فی بیان محرمات،القسم الثانی،جلد1،صفحہ274،دارالکتب)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

3 ربیع الاول 5144 ھ20 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں