رات کے وقت ناخن کاٹنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ رات کے وقت ناخن کاٹنا کیسا ہے؟
User ID:مہد مجتبی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ رات کے وقت میں ناخن کاٹنا بالکل جائز ہے ،شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے: حکی ان ہارون الرشید سأل أبا یوسف رحمہ اللہ تعالی عن قص الاظافیر فی اللیل فقال ینبغی فقال ماالدلیل علی ذالک فقال قولہ علیہ السلام الخیر لا ہؤخر کذا فی الغرائب ترجمہ:حکایت کیا گیا کہ امام ابو ىُوسُف علیہ الرحمۃ سے ہارون رَشید نے رات مىں ناخن تراشنے(یعنی کاٹنے ) کے بارے میں دَرْیافْت کیا تو آپ نے فرماىا: کاٹنے چاہییں۔ ہارون رشید نے کہا: اس پر کیا دلیل ہے؟تو آپ نے فرمایا: حضور علیہ السلام کا فرمان: بھلائى کے کام مىں تاخىر نہ کى جائے۔ ایسا ہی غرائب میں ہے۔
(فتاویٰ ھندیہ،کتاب الکراھیۃ،جلد5، صفحہ358،مطبوعہ:کوئٹہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
3جمادی الاولی 5144 ھ18 نومبر 2023 ء