بکرا ذبح کرنے کی منت میں بچھڑا ذبح کرنا

بکرا ذبح کرنے کی منت میں بچھڑا ذبح کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ منت مانی تھی کہ فلاں کام ہو گیا تو اللہ کی راہ میں بکرا ذبح کروں گا اب کام ہونے کے بعد اس کی جگہ بچھڑا لے کر ذبح کر سکتے ہیں یا نہیں؟

User ID:محمد فرقان اعوان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ بچھڑا لے کر بھی ذبح کر سکتے ہیں منت ادا ہو جائے گی بکرا ہی ذبح کرنا لازم نہیں ہے ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجدعلی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: اونٹ یا گائے ذبح کرکے اوسکے گوشت کو خیرات کرنے کی منّت مانی اور اوسکی جگہ سات۷ بکریاں ذبح کرکے گوشت خیرات کردیا منّت پوری ہوگئی۔

(بہار شریعت،جلد2،حصہ9،صفحہ320،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

12ربیع الاول 5144 ھ29ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں