بد مذھبوں سے دلی نفرت رکھنا
User ID:ولید احمد عطاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بد مذھبوں سے دل میں نفرت رکھنی چاہیے اور صحیح العقیدہ مسلمانوں سے محبت رکھنی چاہیے کیونکہ اللہ کی خاطر کسی سے محبت اور اللہ کی خاطر کسی سے نفرت رکھنا افضل اعمال میں سے ہے۔ سنن ابی داؤد میں سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبیِّ رحمت،شفیعِ امّت ﷺکا فرمانِ رحمت ہے: اَفْضَلُ الْاَعْمَالِ اَلْحُبُّ فِی اللہِ وَالْبُغْضُ فِی اللہِ یعنی اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی سے محبت کرنا اور اللہ تعالیٰ ہی کی خاطر کسی سے نفرت کرنا سب سے زیادہ فضیلت والا عمل ہے۔
(ابوداود،جلد4 ،صفحہ264،حدیث:4599)
علّامہ عبدالرءوف مُناوی علیہ رحمۃ اللہ الکافی اِس حدیثِ پاک کی وضاحت میں لکھتے ہیں: ایسی مَحبّت جس میں اللہ پاک کی رِضا مقصود ہو، نمود و نمائش اور نفسانی خواہش کی آمیزِش نہ ہوافضل اعمال میں سے ہے۔ کسی شخص کا کسی نیک آدمی سے دل کی خوشی کی وجہ سے محبت نہ کرنا بلکہ اُس کے ایمان و عِرفان کی وجہ سے مَحبّت کرنا، نیز بُرے آدمی سے ذاتی انتقام کےعلاوہ صرف اُس کے کفر اورگُناہوں کی وجہ سے نفرت کرنا افضل اعمال میں داخل ہے۔
(فیض القدیر،جلد2،صفحہ36، تحت الحدیث:1241 ملتقطاً)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
9ربیع الاول 5144 ھ27 ستمبر 2023 ء