غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی ایک کرامت

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے کہ غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی ایک کرامت بیان کی جاتی ہے جس میں یہ ذکر ہے کہ آپ نے بارہ سال سے ڈوبی ہوئی بارات کو مع سامان کے صحیح و سالم باہر نکالا کیا یہ واقعہ درست ہے؟

الجواب بعون الملک الوھاب اۣۣللہم ھدایۃ الحق والصواب۔

اسی طرح کا سوال اعلیحضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ سے کیا گیا تو آپ نے جوابا ارشاد فرمایا”یہ روایت اگرچہ نظر سے کسی کتاب میں نہ گزری، مگر زبان پر مشہور ہے، اور اس میں کوئی امر خلافِ شرع نہیں،اس سے انکار نہ کیا جائے۔۔۔”

(فتاوی رضویہ،جلد 29،صفحہ 630, رضا فاؤنڈیشن لاہور)

 واللہ اعلم باالصواب

                   کتبہ

 محمد عمر رضا عطاری بن محمد رمضان قادری

(مورخہ11رمضان المبارک1443ھ بمطابق 3

13اپریل 2022)

اپنا تبصرہ بھیجیں