سولرکے ذریعے آبپاشی میں نصف عشر

سولرکے ذریعے آبپاشی میں نصف عشر

سوال:ذاتی سولرپینل لگاکرکھیتوں میں پانی دینے سے یہ مفت شمارہوگاتوعشرہوگایانصف عشر؟

User ID: Allama Ahmad Faizi

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سولرکے ذریعے جن کھیتوں کوسیراب کیاجائے انکی پیداوارکی زکوۃ نصف عشر(%5)ہے کہ اصول یہ ہے کہ بارش یانہرکے پانی سے زمین خود سیراب ہوتوکل پیداوارکاعشر(دس فیصد)زکوۃ ہے اورجہاں انسان کی طرف سے زیادہ محنت مشقت پائی جائے(مثلاڈول بھرکے لانا)یاکچھ خرچ کرناپڑے(پانی خرید کر،کرایہ دیکر)وہاں نصف عشر(پانچ فیصد)واجب ہوتاہے اورسولرپینل کی پلیٹوں کوخریدنا،انھیں لگوانا،موٹروغیرہ کا انتظام کرناان سب پرلاگت آتی ہے پھروقت گزرنے سے انکی کچھ نہ کچھ قیمت کم بھی ہوتی ہے جسے depreciationکہتے ہیں۔بنایہ میں ہے: م: (لأن المؤنة) ش: هي الكلفة م: (تكثر فيه) ش: أي في الذي يسقى بالغرب والدالية والسانية م: (وتقل) ش: أي المؤنة م: (فيما يسقى بماء السماء) ش: أي المطر م: (أو سيحا) ش: أو سقي سيحا وهو الماء الجاري۔(بنایہ شرح ہدایہ،کتاب الزکوۃ،ج3،ص426،دارالکتب العلمیہ بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

28شعبان المعظم 1445ھ/10مارچ 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں