ماں باپ کی خالائیں اورانکی اولاد سے پردہ
سوال:میری دادی نانی کی بہنیں کیامحرم ہیں ان سے پردہ کرنالازم نہیں اورانکی اولادیں کیا محرم ہیں؟
User ID: Sameer Khan
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ماں باپ کی خالائیں بھی محرم ہیں ان سے پردہ نہیں ہاں انکی اولادیں ضرور غیرمحرم ہیں جن سے پردہ لازم ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے: (القسم الأول المحرمات بالنسب) . وهن الأمهات والبنات والأخوات والعمات والخالات وبنات الأخ وبنات الأخت ۔۔۔وأما الخالات فخالته لأب وأم وخالته لأب وخالته لأم وخالات آبائه وأمهاته ترجمہ:نسب سے مائیں،بیٹیاں،بہنیں،پھپیاں،خالائیں،بھتیجی ،بھانجی محرم ہیں۔خالہ میں حقیقی،باپ شریک ،ماں شریک اورماں باپ سب کی خالائیں شامل ہیں۔(فتاوی ہندیہ،کتاب النکاح،ج1،ص273،بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
18شعبان المعظم 1445ھ/28فروی 2024 ء