امام کاسکول سے 30منٹ جلدی آکرنماز پڑھانا
سوال:امام صاحب سکول میں ہوتے ہیں وہاں سے بغیرپرنسپل کی اجازت کے 30منٹ جلدی آکرظہرکی نمازپڑھاتے ہیں کیاانکے پیچھے نمازجائزہے؟
User ID: Anonymous Participant
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
سرکاری سکول ہوتواپنی طرف سے یوں جلدی آکر ظہرپڑھانے جانے کی ایڈجسٹمنٹ درست نہیں کہ پرنسپل کو بھی اسکااختیارنہیں ہوتا۔اوراگرپرائیویٹ ادارہ ہے اورپرنسپل مالک ہے یامالک کی طرف سے یوں ٹائم سیٹ کرنی کی اجازت ہے توپرنسپل کی اجازت سے ایساکرسکتاہے۔ درمختار میں ہے: (والثاني) وهو الأجير (الخاص)۔۔۔(وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل۔۔۔ وليس للخاص أن يعمل لغيره، ولو عمل نقص من أجرته بقدر ما عمل فتاوى النوازل۔ ترجمہ:دوسرا اجیرخاص ہےجوایک کےلئے مخصوص وقت میں عمل کرتاہے یہ اسی مدت میں اپنے آپ کوسپرد کردینے سے اجرت کامستحق ہوتاہے اگرچہ کام نہ کیا اوریہ کسی اورکے لئے کام نہیں کرسکتاورنہ اتنی کٹوتی ہوگی۔(شامی،کتاب الاجارہ،ضمان الاجیر،ج6،ص69-70،بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
16جمادی الاخری 1445ھ/30دسمبر 2023 ء