احرام کے نیچے بنیان پہننا

احرام کے نیچے بنیان پہننا

سوال:احرام کے نیچے بنیان پہن سکتے ہیں؟

User ID: Sajjad Ali

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حالتِ احرام میں بنیان پہننا جائز نہیں کہ یہ سلاہواکپڑاہے جسکی حالتِ احرام میں ممانعت ہے اگربارہ گھنٹے تک پہناتودم لازم آئے گایعنی ایک بکری حرم میں قربان کرناہوگی۔ہندیہ میں ہے: إذا لبس المحرم المخيط على الوجه المعتاد يوما إلى الليل فعليه دم، وإن كان أقل من ذلك فصدقة كذا في المحيط سواء لبسه ناسيا أو عامدا عالما أو جاهلا مختارا أو مكرها هكذا في البحر الرائق ترجمہ:اگراحرام والے نے معروف طریقے پر سلاہوالباس دن سے رات تک پہن لیاتواس پردم لازم آئے گااوراس سے کم میں صدقہ اسی طرح محیط میں ہے چاہے یہ پہننابھول کرہو یا جان بوجھ کر،جانتے ہوئے ہویاعلم نہ ہونے کی وجہ سے،اختیارسے ہویامجبوراایساہی بحر میں ہے۔(ہندیہ ،کتاب المناسک،ج1،ص242،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

12جمادی الاخری 1445ھ/26دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں