کیاحضرت ابوبکروعمروعلی رضی اللہ عنھم سیدہیں

کیاحضرت ابوبکروعمروعلی رضی اللہ عنھم سیدہیں

سوال:حضرتِ ابوبکر صدیق اورحضرت عمر فاروق اورحضرت علی رضی اللہ عنھم کون سے سید تھے؟

User ID: Anonymous Participant

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سادات کرام جنہیں ہمارے ہاں سید کہاجاتاہے یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اس اولاد کوکہاجاتاہے جوحضرت فاطمہ رضی اللہ عنھاسے ہے کہ حضورﷺ کی نسل آپ رضی اللہ عنھاسے چلی۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم بلکہ بزرگان دین رحمھم اللہ کے ناموں کے ساتھ جو لفظ‘‘سیدُنا’’لگایاجاتاہےاسکامطلب ہوتاہے ‘‘ہمارے سردار’’نہ یہ کہ وہ سب سادات کرام میں شامل ہوتے ہیں۔ حضرت ابوبکروعمرفاروق رضی اللہ عنھماقریشی ہیں اورحضرت علی رضی اللہ عنہ ہاشمی بھی ہیں۔ مستدرک علی الصحیحین میں ہے: عن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله ﷺ:«لكل بني أم عصبة ينتمون إليهم إلا ابني فاطمة، فأنا وليهما وعصبتهما» هذا حديث صحيح الإسناد ولم يخرجاه ترجمہ:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سب کی اولادوں کی نسبت باپ کی طرف ہوتی ہے سوائے بنی فاطمہ کے کہ میں انکاولی اورعصبہ ہوں۔(مستدرک علی الصحییحین،ج3،ص179،حدیث:4770،دارالکتب العلمیہ)

مصباح المنیرمیں ہے: وَسَادَ يَسُودُ سِيَادَةً وَالِاسْمُ السُّوْدُدُ وَهُوَ الْمَجْدُ وَالشَّرَفُ فَهُوَ سَيِّدٌ وَالْأُنْثَى سَيِّدَةٌ بِالْهَاءِ۔(مصباح المنیر،ج1،ص294،بیروت)شرح عقائدمیں ہے: ثبت بالدلائل من خلافۃ ابی بکر وعمر وعثمان رضی اللہ عنھم مع انھم لم یکونوامن بنی ھاشم وان کانوامن قریش فان قریشااسم لاولاد النضر بن کنانۃ۔ (شرح عقائد،ص333،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

16جمادی الاخری 1445ھ/30دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں