اگرمرغی کسی کے کھیت کھالے تواسکاانڈاکھانا

اگرمرغی کسی کے کھیت کھالے تواسکاانڈاکھانا

سوال:اگرمرغی کسی کے کھیت میں جاکران کی کھیت کھالیتی ہے تواسکاانڈہ کھاناحلال ہے یاحرام ہے اگرکھالیاتونمازہوجائے گی؟

User ID: Anonymous

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصوبسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اگرمرغی خود سے کسی کے کھیت میں چلی جائے مالک کاکوئی عمل دخل نہ ہوتومرغی کے مالک پرنقصان کا تاوان نہیں۔ایسی صورت میں مرغی کے مالک کے لئے اسکاانڈہ کھانابھی حلال ہے اوراسے کھاکرنماز بھی جائز ہے۔ ہاں کھیت والااپنے کھیت کے نقصان کے عوض انڈہ کھاناچاہے تویہ جائزنہیں کھالیاتوتاوان دیناہوگا۔اوراگرمرغی کومالک نے ہی کسی کے کھیت میں داخل کیاتونقصان کاتاوان دے گا۔

ہندیہ میں ہے:فإن دخلت في ملك الغير من غير إدخال صاحبها بأن كانت منفلتة، فلا ضمان على صاحبها، وإن دخلت بإدخال صاحبها، فصاحب الدابة ضامن في الوجوه كلها۔اگرجانورمالک کے داخل کیے بغیرخود سے کسی کی ملکیت میں داخل ہواجیسے ساتھیوں سے آگے بڑھ گیاتومالک پرکوئی تاوان نہیں اوراگرمالک کے داخل کرنے سے داخل ہواتوتمام صورتوں میں تاون دے گا۔(کتاب لجنایات،ج6،ص50،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

15جمادی الاخری 1445ھ/29دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں