عورت کو احرام سے باہر آنے کے لئے تقصیر کروانی ہے لیکن اس کے بال چھوٹے ہیں اگر وہ تقصیر کروائے گی تو بال کندھوں سے اوپر آجائیں گے اس کے لئے کیا حکم ہے؟

عورت کو احرام سے باہر آنے کے لئے تقصیر کروانی ہے لیکن اس کے بال چھوٹے ہیں اگر وہ تقصیر کروائے گی تو بال کندھوں سے اوپر آجائیں گے اس کے لئے کیا حکم ہے؟

عورت کو احرام سے باہر آنے کے لئے تقصیر کروانا ضروری ہے،لہذا جب تک تقصیر ہونا ممکن ہے اس کو تقصیر ہی کا حکم دیا جائے گا اگرچہ بال کندھوں سے اوپر آجائیں۔فتاوی حج وعمرہ میں ہے:”اور عورت کے حق میں حلق تو پہلے ہی متعذر تھا کہ شرعا ممنوع ہے باقی رہی تقصیر تو وہ اس وقت متعذر ہوگی جب بال تقصیر کے قابل نہ ہوں عورت کے بال تقصیر کے قابل ہوں تو تقصیر لازم ہوگی“

(فتاوی حج و عمرہ،جلد6،صفحہ10)

اپنا تبصرہ بھیجیں