گود لیا ہوا بچہ وراثت میں حقدار ہے؟

گود لیا ہوا بچہ وراثت میں حقدار ہے؟

گود لیا ہوا بچہ اپنے اصل باپ ہی کی وراثت کا حقدار ہے،جس نے گود لیا ہے اس کی وراثت میں اولاد ہونے کی حیثیت سے حصہ دار نہیں کیونکہ گود لینے سے حقیقت میں وہ اس کی اولاد نہیں ہوجائے گی بلکہ اس کا نسب اپنے حقیقی والد سے ہی چلے گا،البتہ کسی اور سبب سےوہ گود لینے والے کا وراث بن جائے تو حسب حال وراثت پاسکتا ہے مثلا گود لینے والے نے اپنےبھتیجے کو گود لیا اور گود لینے والے کے مرنے کے بعدیہ بھتیجہ ہونے کی حیثیت سے وارث بنا تو اس اعتبار سے میراث پائے گا۔فتاوی رضویہ میں ہے:” منہ بولا بیٹا نہ ایسے شخص کا بیٹا ہوتا ہے اور نہ ہی اپنے باپ سے بے تعلق کیونکہ حقیقتوں میں تغیر نہیں ہوتا،شرعی طور پر وہ اپنے باپ کا وارث ہے نہ کہ اس دوسرے شخص کا جس نے اس کو منہ بولا بیٹا بنایا ہے۔“

(فتاوی رضویہ،جلد26،صفحہ178)

اپنا تبصرہ بھیجیں