جو مانگنے کے لئے آتے ہیں ان کے سلام کا جواب دینا ضروری ہے؟
جو لوگ مانگنے آتے ہیں ان کے سلام کا جواب دینا واجب نہیں کیونکہ وہ ملاقات کی غرض سے نہیں آتے لہذا نہ ان کا سلام کرنا سنت موکدہ اور نہ اس سلام کا جواب دینا واجب۔بہار شریعت میں ہے:”سائل نے دروازہ پر آکر سلام کیا اس کا جواب دینا واجب نہیں۔“
(بہار شریعت،جلد3،حصہ16،صفحہ461)