اگر کسی نے طواف کے نفل نہیں پڑھے اور اب وہ اپنے وطن واپس آگیا تو کیا حکم ہے؟

اگر کسی نے طواف کے نفل نہیں پڑھے اور اب وہ اپنے وطن واپس آگیا تو کیا حکم ہے؟

طواف کے نفل اگر کسی نے نہ پڑھے ہوں تو وہ اپنے ملک آکر بھی پڑھ سکتا ہے اور یہ نفل ادا ہی کہلائیں گے البتہ جان کر ایسا کرنا مکروہ تنزیہی ہے۔مناسک ملا علی قاری میں ہے:”ولو صلاھا خارج الحرم ولو بعد الرجوع الی وطنہ جاز و یکرہ“یعنی:اور اگر طواف کے نفل خارج حرم پڑھےاگرچہ وطن واپس آنے کے بعد تو کراہت کے ساتھ جائز ہے ۔

(مناسک ملا علی قاری،صفحہ219)

اپنا تبصرہ بھیجیں