سی فوڈ پر زکوۃ کا کیا نصاب ہوگا؟

سی فوڈ پر زکوۃ کا کیا نصاب ہوگا؟

سی فوڈ میں صرف مچھلی حلال ہے،لہذاشرائط پائی جانے کی صورت میں صرف اسی پر زکوۃ ہوگی۔اگر مچھلیوں کو بیچنے کی نیت سے خرید کر بڑا کیا جاتا ہے تو ایسی مچھلیاں مال تجارت ہیں ،لہذاجب یہ مچھلیاں خود یا دوسرے اموال زکوۃ کے ساتھ مل کر ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کے برابر پہنچ جائیں تو اس پر شرائط پائی جانے کی صورت میں زکوۃ لازم ہوگی۔بدائع الصنائع میں ہے:”اما اموال التجارۃ فتقدیر النصاب فیھا بقیمتھا من الدنانیر و الدراھم فلا شئی فیھا ما لم تبلغ قیمتھا مائتی درھم او عشرین مثقالا من ذھب فتجب فیھا الزکوۃ“یعنی:بہرحال تجارت کے مال تو اس میں نصاب کو سونے چاندی کی قیمتوں کے ساتھ دیکھا جائے گا تو جب تک ان کی قیمت ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی تک نہ پہنچ جائے کچھ لازم نہیں اور جب اس مقدار کو پہنچ جائے تو زکوۃ واجب ہے۔

(بدائع الصنائع،جلد2،صفحہ20)

اپنا تبصرہ بھیجیں