کیا زکوۃ کی رقم سے کسی کی قبر پکی کروا سکتے ہیں؟

کیا زکوۃ کی رقم سے کسی کی قبر پکی کروا سکتے ہیں؟

زکوۃ کی رقم سے کسی کی قبر پکی نہیں کروا سکتے،اگر ایسا کیا تو زکوۃ ادا نہیں ہوگی کیونکہ زکوۃ کی ادائیگی کے لئے کسی مستحق کو مالک بنانا شرط ہے اور قبر پکی کروانے میں تملیک فقیر نہیں۔بہار شریعت میں ہے:”زکوۃ کا روپیہ مردہ کی تجہیز و تکفین یا مسجد کی تعمیر میں نہیں صرف کرسکتے کہ تملیک فقیر نہیں پائی گئی۔۔الخ“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ5،صفحہ890)

اپنا تبصرہ بھیجیں