احرام میں داڑھی کا خلال کیوں منع ہے؟
حالت احرام میں داڑھی کا خلال سنت نہیں،اولا تو یہ شریعت کا حکم ہے اور حکمت اس کی یہ ہے کہ احرام میں اپنے فعل سے بال توڑنے یا کاٹنےکی ممانعت ہے اور خلال میں بال ٹوٹنے کا قوی اندیشہ ہے اس لئے منع ہے۔مناسک ملا علی قاری میں ہے:”ازالۃ الشعر اعم من الحلق و التقصیر فیشمل النتف و التنور والقطع الحرق ونحو ذلک“یعنی:بال دور کرنا (جنایات میں سے ہے)عام ہے کہ حلق کے ذریعے ہو یا تقصیر کے ذریعے تو کترنا،پاؤڈر سے صاف کرنا،کاٹنا اور جلانا وغیرہ سب اس میں شامل ہیں۔
(ارشاد الساری الی مناسک،صفحہ460)