ہم دو دوستوں نے کھانا کھایااور کھانے کے بعد فیصلہ کیا کہ ویٹر کو دونوں اپنا ڈیبٹ کارڈ دیتے ہیں وہ جو سلیکٹ کرلے اسی سے پے مینٹ لی جائے گی تو کیا یہ جوا ہے؟
سوال میں معلوم کی گئی صورت جوئے کی نہیں بلکہ دوسرے کو اپنا مال ہبہ کرنا ہے،جیسے کئی مرتبہ پیسے دیتے وقت دوست احباب پے مینٹ کے لئے پیسے نکالتے ہیں مگر دکاندار ایک سے ہی لے لیتا ہے تو شرعا اس میں کوئی قباحت نہیں۔بہار شریعت میں ہے:” کسی سے یہ کہا کہ جو کچھ میرے مال میں سے کھالو۔۔ تمھارے لیے حلال ہے اُس کو کھانا حلال ہے۔“
(ماخوذا:بہار شریعت،جلد3،حصہ14،صفحہ101،100)