یہ شعر پڑھنا کیسا:”جی خوش ہوا ہے مسجد ویراں کو دیکھ کر میری طرح خدا کا بھی خانہ خراب ہے“؟

یہ شعر پڑھنا کیسا:”جی خوش ہوا ہے مسجد ویراں کو دیکھ کر میری طرح خدا کا بھی خانہ خراب ہے“؟

سوال میں ذکر کیا گیا شعر کفریہ ہے کہ اس میں رب تعالی اور مسجدکی توہین ہے اور اردو میں یہ لفظ”خانہ خراب ہونا“رب کی شان کے لائق نہیں۔فیروز اللغات میں ہے:”خانہ خراب:اجڑا ہوا۔تباہ و برباد۔آوارہ۔“

(فیروز اللغات،صفحہ311)

عالمگیری میں ہے:” اذا وصف اللہ تعالی بما لا یلیق بہ۔۔یکفر“یعنی:جب کسی نے اللہ تعالی کوایسے لفظ کے ساتھ موصوف کیا جو اس کی شان کے لائق نہیں تو اس کی تکفیر کی جائے گی۔

(مجمع الانھر،جلد1،صفحہ690،دار احیاء التراث)

Add your Comment