آج کل نیٹ پر یہ اشعار بہت وائرل ہیں ”انا ثائر انا ثائر و الخط حسینی“ اس کا کیا حکم ہے؟

آج کل نیٹ پر یہ اشعار بہت وائرل ہیں ”انا ثائر انا ثائر و الخط حسینی“ اس کا کیا حکم ہے؟

یہ اشعار بدمذہب کے لکھے ہوئے ہیں،ان اشعار میں شرعا کوئی خرابی نہیں لیکن یہ نوحہ اور مرثیہ کے طور پر پڑھا گیا ہے اور نوحہ و مرثیہ کرنا ناجائز ہے۔حدیث پاک میں ہے:”لعن رسول اللہﷺ النائحۃ و المستمعۃ“ ترجمہ:رسول اللہﷺ نے نوحہ کرنے والی اور سننے والی پر لعنت فرمائی۔

(مشکوۃ،حدیث1732)

شرح:” سننے والی سے وہ عورت مراد ہے جو نوحہ سے راضی ہوکر کان لگاکر سنے جیسے غیبت کرنا اور خوشی سے سننا دونوں گناہ ہیں،ایسے ہی نوحہ کرنا اور سننا سب گناہ۔“

(مرآۃ المناجیح،جلد2،حدیث1732)

اپنا تبصرہ بھیجیں