کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ سمندر میں جنگ زمین پر جنگ سے افضل ہے ؟
کتب حدیث میں یہ روایت موجود ہےکہ سمندر میں ایک جنگ زمین پر دس جنگوں سے بہتر ہے۔چنانچہ امام بیہقی حدیث پاک نقل کرتے ہیں:”ان رسول اللہﷺقال:غزوۃ فی البحر خیر من عشر غزوات فی البر“ترجمہ:رسول اللہﷺ نے فرمایا:سمندر میں ایک جنگ زمین میں دس جنگوں سے بہتر ہے۔
(سنن کبری للبیہقی،جلد9،صفحہ230،حدیث8739)