کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ مرغ کی بانگ کے وقت دعا کرنی چاہیے؟

کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ مرغ کی بانگ کے وقت دعا کرنی چاہیے؟

کتب احادیث میں یہ روایت موجود ہےکہ جب تم مرغ کی بانگ سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو۔چنانچہ بخاری شریف میں ہے:”اذا سمتعم الدیکۃ فاسلوا اللہ من فضلہ فانھا رات ملکا۔۔الحدیث“ترجمہ:جب تم مرغ کی بانگ سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو اس لئے کہ اس نے فرشتے کو دیکھا۔

(بخاری،حدیث3303)

شرح:” ظاہر یہ ہے کہ یہاں ہرمرغ کی ہر آواز مراد ہے جسے ہم مرغ کا اذان دینا کہتے ہیں۔بعض لوگوں نے تہجد کے وقت کی مرغ کی آواز مراد لی،بعض نے صبح صادق کے وقت کی آوازمگر پہلے معنے زیادہ ظاہر ہیں کہ حدیث میں کوئی قید نہیں،مرغ کی ہر اذان پر دعا مانگنا چاہیے۔مرغ رحمت کا فرشتہ دیکھ کر بولتا ہے،اس وقت کی دعا پر فرشتے کے آمین کہنے کی امید ہے۔بعض روایات میں ہے کہ عرش اعظم کے نیچے ایک سفید مرغ ہے اس کی آواز پر زمین کے مرغ بولتے ہیں۔“

(مرآۃ المناجیح،حدیث 2419)

اپنا تبصرہ بھیجیں