قیامت کہاں قائم ہوگی؟
میدان حشرملک شام کی زمین پر قائم ہوگا اور حدیث میں اس کو بیان کیا گیا ہے۔مسند احمد کی حدیث پاک ہے:”ونحا بیدہ نحو الشام قال انکم محشورون رجالا ورکبانا وتجرون علی وجوھکم“ترجمہ:اور حضورﷺ نے اپنے ہاتھ سے شام کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا بے شک تم لوگ پیدل و سوارجمع کئے جاؤ گے اور چہروں کے بل گھسیٹے جاؤ گے۔
(مسند احمد،حدیث20031)