اگر کسی ایپ سے شاپنگ کی اور کسی وجہ سے چیز ڈیلیور نہ ہوسکی تو کمپنی کا 150 دینا کیسا کیا ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں؟

اگر کسی ایپ سے شاپنگ کی اور کسی وجہ سے چیز ڈیلیور نہ ہوسکی تو کمپنی کا 150 دینا کیسا کیا ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں؟

اولا تو کسی ایپ سے خریداری کرنےمیں یہ دیکھ لیا جائے کہ وہاں کے اصول و ضوابط شریعت کے مطابق ہیں یا نہیں۔اگر خریداری کے اصول شریعت سے نہیں ٹکراتے تو وہاں سے شاپنگ کرنا جائز ہوگا۔معلوم کی گئی صورت میں اگر پہلے سے مشروط نہ تھا کہ اگر سامان ڈیلیور نہ ہوا تو کمپنی 150 روپے دینے کی پابند ہوگی تو یہ کمپنی کی طرف سے تحفہ ہےان کا دینا اور لینا جائز ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے:”مالی جرمانہ منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل کرنا حرام ہے۔“

(فتاوی رضویہ،جلد5،صفحہ118)

معجم لغۃ الفقہاء میں تحفہ کی تعریف ہے:”اعطاء شئی بغیرعوض صلۃ وتقرباواکراما“یعنی:کسی کو بغیر عوض بطور قربت یا عزت کےکچھ دینا۔

(معجم لغۃ الفقہاء،صفحہ368)

اپنا تبصرہ بھیجیں