لنڈےکا کام کرنا کیسا؟اور اگر لنڈےکے مال سے اگر غیر ملکی کرنسی یا دیگر سامان نکلا تواس کا کیا حکم ہے؟

لنڈےکا کام کرنا کیسا؟اور اگر لنڈےکے مال سے اگر غیر ملکی کرنسی یا دیگر سامان نکلا تواس کا کیا حکم ہے؟

لنڈےکا کام فی نفسہ تو جائز ہے لیکن اس مال سے اگر غیر ملکی کرنسی یا دیگر سامان نکلا تو وہ لقطہ ہے،اس کا حکم یہ ہے کہ چونکہ یہاں اصل مالک کو تلاش کرنا ممکن نہیں لہذا کسی شرعی فقیرکوصدقہ کردے۔شامی میں ہے:”اشتری دارافوجدفی بعض الجدار دراھم قال ابو بکر انھا کاللقطۃ قال الفقیہ وان ادعاہ البائع رد علیہ وان قال لیست لی فھی لقطۃ“یعنی:کسی نے گھر خریدا تو کچھ دیواروں میں درہم پائے ابو بکر نے فرمایا کہ وہ لقطہ کی طرح ہے فقیہ نے فرمایا اور اگر بائع دعوی کرے تو اس کو لوٹا دیے جائیں اور اگر کہے میرے نہیں تو لقطہ ہے۔

(رد المحتار،جلد6،صفحہ437)

اپنا تبصرہ بھیجیں