یہ شعر کہنا کیسا:”آدم سے چل رہا ہے خطاؤں کا سلسلہ انسان اپنے باپ کے نقش قدم پر ہے“؟
سوال میں ذکر کیا گیا شعر حضرت سیدنا آدم علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کی گستاخی پر مشتمل ہے،اس شعر کو لکھنے والاسخت گناہ گار ہے،اس پر توبہ لازم ہے اور تجدید ایمان بھی کرنا چاہیے۔اس طرح کے اشعار فاروڈ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ لکھےہیں:” تلاوتِ قراٰنِ کریم یا قِراء تِ حدیثِ پاک کے سِوا اپنی طرف سے حضرتِ سیدنا آدم صفی اللہ علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام خواہ کسی نبی کو معصیت کی طرف منسوب کرنا سخت حرام بلکہ ایک جماعت علمائے کرام رحمہم اللہ السلام نے اُسے کفر بتایا۔“
(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،صفحہ260)