حج کب فرض ہوتا ہے یہ ارشاد فرمادیں؟
حج فرض ہونے کی چندشرائط ہیں،جب یہ ساری پائی جائیں تو حج فرض ہوگا ورنہ نہیں۔(1)مسلمان ہونا (2)بالغ ہونا(نابالغی میں حج کیا تو فرض حج ادا نہ ہوا) (3)عاقل ہونا(مجنون پر حج فرض نہیں)(4)اتنا تندرست ہوکہ حج پر جا سکے،اعضاء سلامت ہوں،آنکھ والا ہو۔اگر معذور ہے یا فالج زدہ ہے یا پاؤں کٹا ہوا ہے یا ایسا بوڑھا جو سواری پر خود نہ بیٹھ سکتا ہو ان پر حج فرض نہیں۔ان افراد نے اگر حج کیا تو فرض ادا ہوجائے گا۔(5)سفر حج اور رہائش کا خرچ اس کی ملکیت میں ہو(آج کل جو سرکاری اعلان ہوتا ہے اتنی رقم کا مالک ہو)(6)وقت(حج کے مہینوں میں یہ تمام شرائط پائی جائیں،فی زمانہ جن مہینوں میں حکومتی اعلان ہوتا ہے اگر ان مہینوں میں شرائط پائی گئیں تو حج فرض ہوگا)۔
(ماخوذا:بہار شریعت،جلد1،حج کا بیان)