والد کو صحت کارڈ پر مفت دوائیں ملی ہیں وہ استعمال نہیں کرتے کیا کوئی اور استعمال کر سکتا ہے؟
صحت کارڈ پر ملنے والی دوائیں تحفہ ہیں اور تحفے پر جب موہوب لہ(جس کو تحفہ دیا گیا)کا قبضہ تام ہوجائے تو اب اس کی اجازت سے کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے۔بہار شریعت میں ہے:” ہبہ تمام ہونے کے لیے قبضہ کی بھی ضرورت ہے بغیر اس کے ہبہ تمام نہیں ہوتا۔“
(بہار شریعت،جلد2،صفحہ71)