قبر میں عہد نامہ رکھنے کی کیا دلیل ہے؟
قبر میں متبرک اشیاء کا رکھنا اور کفن پر مقدس تحریرات لکھنا جائز بلکہ اچھا ہے اور یہ احادیث و آثار سے ثابت ہے البتہ تحریر بغیر روشنائی(انک) کے لکھنی چاہیے۔کئی دلائل ہیں ،ایک روایت ملاحظہ ہو۔” معمر بن عبد اللہ نے ہمیں خبر دی کہ حضر ت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے انتقال کے قریب حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ سے اپنے غسل کے لیے پانی رکھوا دیا پھر نہائیں اور کفن منگا کر پہنا اور حنوط کی خوشبو لگائی پھر مولیٰ علی کو وصیت فرمائی کہ میرے انتقال کے بعد کوئی مجھے نہ کھولے اور اسی کفن میں دفن فرما دی جائیں۔ میں نے پوچھا کسی اورنے بھی ایسا کیا ؟ کہا:ہاں کثیر بن عباس نے اور انہوں نے اپنے کفن کے کناروں پر لکھا تھا کہ کثیر بن عباس گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں۔“
(مصنف عبدالرزاق،جلد3،صفحہ411)