شوال میں عمرہ کرنا کیسا؟
شوال چونکہ حج کے مہینوں میں سے ہے لہذا غیر آفاقی اگر اس سال حج کا ارادہ رکھتا ہے تو اس کے لئےشوال میں عمرہ کرنا جائز نہیں کیونکہ غیر آفاقی صرف حج افراد کر سکتا ہے،آفاقی کے لئےشوال میں عمرہ کی کوئی ممانعت نہیں۔عنایہ میں ہے:”اعلم ان اھل مکۃ و من داخل المیقات لا تمتع لھم ولا قران عند ابی حنیفۃ و اصحابہ۔۔۔لو تمتعوا جاز و اساؤا و لزمھم دم الجبر“ترجمہ: جان لو کہ مکی(حقیقی) اور حل میں رہنے والے کے لئے تمتع اور قران نہیں ہے امام اعظم اور ان کے اصحاب کے نزدیک۔۔اگر انہوں نے تمتع کیا تو حج ہوجائے گا مگر برا کیا اور دم لازم ہوگا۔
(عنایہ،جلد2،صفحہ86)