عورت بیوہ ہوجائے تواس کی چوڑیاں تڑوا دینا کیسا؟
طلاق بائنہ یا وفات کی عدت میں عورت پر سوگ کرنا واجب ہے اور دوران سوگ زینت کرناناجائز ہے،اسی وجہ سے کسی قسم کا زیور پہننا اس کے لئے جائز نہیں،لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ عورت کے زیوارت وغیرہ تڑوا دیے جائیں بلکہ ان کو توڑنا یا تڑوانا اسراف ہے جو کہ ناجائز و گناہ ہے۔بخاری شریف کی حدیث پاک ہے:”ان اللہ کرہ لکم ثلاثا قیل و قال و اضاعۃ المال و کثرۃ السؤال“ترجمہ:بے شک اللہ پاک تمہارے تین کاموں کو ناپسند فرماتا ہے۔(1) فضول باتیں (2) مال ضائع کرنا (3) بہت زیادہ سوال کرنا۔
(بخاری،حدیث1477)