میں جس ملک میں ہوں وہاں عید کا چاند نظر آگیا ہے مگر میں رات میں پاکستان کے لئے روانہ ہوجاؤں گا اور وہاں کل روزہ ہے تو مجھے روزہ رکھنا ہوگا؟
اگر سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلےآپ ایسے مقام پر مقیم ہوگئے(یعنی آپ کا سفر شرعی ختم ہوگیا) جہاں رمضان ہے تو روزہ رکھنا ہوگا۔اللہ پاک فرماتا ہے:” فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُؕ ترجمہ:تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے ضرور اس کے روزے رکھے۔(البقرہ:185)