لڑکی کا نکاح ہوا رخصتی نہیں ہوئی تو اس کا فطرہ کس پرہے؟
بالغہ لڑکی صاحب نصاب ہو تو اس کا فطرہ نہ باپ پر واجب ہے نہ شوہر پر بلکہ اسی لڑکی پر واجب ہے البتہ اس کی اجازت سے کوئی دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے:”خورد سال بچے کا صدقہ فطر اس کے باپ پرہے،اور عورت کا نہ باپ پر نہ شوہر پر،صاحب نصاب ہوتی تو اس کا صدقہ اسی پر ہوتا ہے۔“
(فتاوی رضویہ،جلد10،صفحہ300)