تشہد(التحیات) میں اگر کوئی انگلی نہ اٹھائے تو کیا حکم ہے؟

تشہد(التحیات) میں اگر کوئی انگلی نہ اٹھائے تو کیا حکم ہے؟

تشہد میں انگلی اٹھانا سنت ہے اگر کسی نے جان کر بھی نہ اٹھائی تو نماز ہوجائے گی مگر نہ اٹھانا خلاف سنت ہے۔بہار شریعت میں نماز کی سنتوں میں ہے:” شہادت پر اشارہ کرنا(سنت ہے)، یوں کہ چھنگلیا اور اس کے پاس والی کو بند کرلے، انگوٹھے اور بیچ کی اُنگلی کا حلقہ باندھے اور لَا پر کلمہ کی انگلی اٹھائے اور اِلَّا پررکھ دے اور سب اُنگلیاں سیدھی کرلے۔ “

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ530)

اپنا تبصرہ بھیجیں