کیا نابالغ کو فطرہ دے سکتے ہیں؟
نابالغ کا والد اگر مستحق زکوۃ نہیں ہے تو نابالغ کو فطرہ نہیں دے سکتے ہیں۔بہار شریعت میں ہے:”غنی مرد کے نابالغ بچے کو بھی نہیں دے سکتے۔۔الخ“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ929)
بہار شریعت میں ہے:”صدقہ فطر کے مصارف وہی ہیں جو زکاۃ کے ہیں۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ940)