مہمان کا فطرہ کیا میزبان پر واجب ہے؟
مہمان کا فطرہ میزبان پر واجب نہیں،اگر میزبان پر صدقہ فطر واجب ہے تو خود ادا کرے گا البتہ مہمان کی اجازت سے میزبان دینا چاہے تو جائز ہے، ادا ہوجائے گا۔فتاوی رضویہ میں ہے:”عید پر آنے والے مہمانوں کا صدقہ فطر میزبان ادا نہیں کرے گا اگر مہمان صاحب نصاب ہیں تو اپنا فطرہ خود ادا کریں گے۔“
(فتاوی رضویہ،جلد10،صفحہ296)