وضو کے بعد منہ میں جو تری رہ جاتی ہے کیا روزے میں اس کو تھوکنا ضروری ہے؟
کلی کرنے کے بعد پانی ساراپھینک دیا معمولی سی تری منہ میں باقی رہ گئی اور وہ حلق سے اتر گئی تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔فیضان رمضان میں ہے:”کلی کی اور پانی بالکل پھینک دیا صرف کچھ تری منہ میں باقی رہ گئی تھی تھوک کے ساتھ اسے نگل لیا روزہ نہیں ٹوٹا۔“
(فیضان رمضان،صفحہ136)