جس کے گھر میں فوتگی ہوئی ہو کیا وہ پہلی عید نہیں منا سکتے؟
اسلام میں کسی کے انتقال پر 3 دن سے زیادہ سوگ کرنے کی اجازت نہیں اوراس سے مراد یہ نہیں کہ سوگ بہر صورت منایا ہی جائے،اگر کسی نے نہ منایا اور عید کے لئے نئے کپڑے وغیرہ لئے تو شرعا کوئی حرج نہیں۔البتہ عورت کے لئے لازم ہے کہ وہ 4ماہ 10 دن شوہر کی وفات پر سوگ منائے اور عدت کی پابندیوں میں رہے،لیکن اس کو بھی زینت ممنوع ہے،کسی کو عید مبارک کہنا یامحارم سےملنا ممنوع نہیں۔بہار شریعت میں ہے:”تین دن سے زیادہ سوگ جائز نہیں مگر عورت شوہر کے مرنے پر چار مہینے دس دن سوگ کرے۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ855)