کیا سجدہ تلاوت فورا کرنا ضروری ہے؟اگر کسی وجہ سے نہ کرسکے تو کیا حکم ہے؟
اگر آیت سجدہ بیرون نماز پڑھی تو بعد میں بھی سجدہ کر سکتے ہیں فورا کرنا ضروری نہیں۔بہار شریعت میں ہے:”اس وقت اگر کسی وجہ سے سجدہ نہ کر سکے تو تلاوت کرنے والے اور سامع کو یہ کہہ لینا مستحب ہے سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ ۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ733)