کیا مسجد کے امام صاحب کو زکوۃ یا فطرہ دے سکتے ہیں؟

کیا مسجد کے امام صاحب کو زکوۃ یا فطرہ دے سکتے ہیں؟

اگر امام صاحب مستحق زکوۃ ہوں تو انہیں زکوۃ اور فطرہ دینا جائز ہے اور اگر وہ عالم ہوں تو ان کو دینا افضل ہے البتہ یہ زکوۃ اور فطرہ تنخواہ میں شمار نہیں ہوگا۔فتاوی اہلسنت میں ہے:”اگر مؤذن صاحب،عالم صاحب یا مبلغ صاحب فقیر شرعی ہوں اور سید نہ ہوں تو ان کو زکوۃ اور فطرہ دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ دینا تنخواہ کے طور پر نہ ہو کہ کسی بھی قسم کی تنخواہ کی مد میں زکوۃ کی رقم ادا نہیں کی جاسکتی۔“

(فتاوہی اہلسنت،احکام زکوۃ،صفحہ398)

اپنا تبصرہ بھیجیں